وزیراعظم شہباز شریف سے اویس لغاری کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری نے لاہور میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران ملک خصوصاً صوبہ پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات وزیر اعظم شہبازشریف کی ماڈل ٹائون رہائش گاہ پر ہوئی۔