پاکستانی سفیر مسعود خان کی گورنر اوکلوہامہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے ریاست اوکلوہامہ کے گورنر جان کیون سٹٹ سے اوکلوہامہ میں ملاقات کی،

گورنر سٹٹ اوکلوہامہ ریاست کے اٹھائیسویں گورنر ہیں۔ وہ پہلی دفعہ 2019جبکہ دوسری دفعہ 2022 میں گورنر منتخب ہوئے ہیں گورنر سٹٹ ریاست اوکلوہامہ کو انفراسٹرکچر، نوکریوں، تعلیم و دیگر اہم شعبہ جات کے لحاظ سے امریکہ کی پہلی دس ریاستوں میں شامل کرنے کے اپنے وژن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ خصوصا معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت گورنر کیون سٹٹ نے اوکلوہامہ ریاست میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خصوصا پاکستانی نژاد ڈاکٹروں اور دیگر پیشہ وارانہ ماہرین کے کردار کو سراہا ۔ پاکستانی سفیر کی جانب سے گورنر کیون سٹٹ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے بخوشی قبول کر لی۔