اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گیس و بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہرممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت گیس اور بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعظم نے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہر ممکن قدم اٹھانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments