پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں سٹیج نہیں لگواسکی،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے،میں پہلے ہی کابینہ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑدیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں سٹیج نہیں لگواسکی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر داخلہ نے خوف وہراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کے لئے ریفرنڈم تھا،اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراء عوام میں نہیں جاسکتے گھروں میں قیدوبندہیں، تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں۔