لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا بھی قبل ازوقت ریٹائر ہونے کا فیصلہ


اسلام آباد (صباح نیوز)فوج کی نئی قیادت کی تعنیاتی کے بعد کور کمانڈر بہاولپور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی نے بھی قبل ازوقت ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ ہر دو لیفٹیننٹ جنرلز نے اپریل 2023میں ریٹائرہونا تھا۔

انتہائی قابل انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق فوج میں نئی اعلیٰ تعیناتیوں کے بعد کورکمانڈر بہاولپور، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی ریٹائرہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں جنرل فیض حمید مستقبل کے آرمی چیف کے انتہائی مضبوط امیدوارتصور کئے جاتے تھے ۔