اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا۔ پاکستان کی خاطر سیاسی مخالفت سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی نہیں کر سکے گا، انشا اللہ وقت پر تمام ادائیگیاں کی جائیں گی، پاکستان سکوک بانڈز کے حوالے سے اپنی ادائیگی کر سکتا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے، پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، معیشت کے حوالے سے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے، ایسے بیانات سے اثرپڑتا ہے، یوروبانڈزبھی وقت پرادا ہوگا۔ ایسی افواہیں پھیلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارے پر ہماری نظر ہے، انشااللہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی وقت پر کرے گا، قوم ایسے من گھڑت بیانات پر دھیان نہ دے، پاکستان کی خاطر سیاسی مخالفت سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بین الاقوامی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کیں، اللہ کرے پاکستان کبھی ڈیفالٹ کے نزدیک بھی نہ جائے، افواہ پھیلائی جا رہی ہے پاکستان دسمبر میں سکوک بانڈز ادا نہیں کر سکے گا، ملک کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں، آنے والیسال کی تمام ادائیگیوں کا بندوبست کیا جا چکا ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے، ایسے بیانات پاکستان سے زیادتی ہے، ایسے تماشے کھڑے نہ کریں، افواہیں پھیلانے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہوسکتے ہیں