پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار


لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھر میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان ، عبداللہ ، نعمان، اکرم ، صدیق ، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے ۔کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔