مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ  کل ادا کی جائے گی


کراچی(صباح نیوز)صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

مفتی تقی عثمانی کے مطابق مفتی مولانا رفیع عثمانی کی نماز جنازہ صبح 9بجے دارالعلوم کورنگی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 86 برس تھی۔

مرحوم، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی، جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے۔وہ تقسیم ہند سے قبل ہندوستان کے صوبے دیوبند میں 21 جولائی1936کو پیدا ہوئے۔