لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ محکمہ صحت میں کرپشن سے پاک ماحول اور بھرتی میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے میگا پراجیکٹس سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ محکمہ صحت میں ایڈہاک بھرتیوں سے ہسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔