گھڑی نے عمران خان کی اوقات بتادی، گھڑی چوری کی گئی ، توشہ خانہ میں پیسے جمع نہیں کروائے گئے عمران خان قوم کو جوابدہ ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گھڑی نے عمران خان کی اوقات بتادی، ایبسلوٹلی ناٹ ناٹ کہنے والا امریکا سے معافیاں، ترلے منتیں کر رہا ہے، عمران خان نے بند کمرے میں آرمی چیف کو تاحیات تعیناتی توسیع دینے کی پیشکش کی، گھڑی چوری کی گئی ، توشہ خانہ میں پیسے جمع نہیں کروائے  گئے عمر فاروق کو گھڑی فروخت کی عمران خان  قوم کو جوابدہ ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے خطاب سے یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی،عمران خان کو غم ہے ان کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے، عمران خان صحت مند ہے لیکن وہ بہتان تراشی کر رہے ہیں،عمران صاحب ! عوام پاگل اور بے وقوف نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس وقت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو انہوں نے کہا کہ امریکی سازش ہو گئی ہے، عمران خان ایک بہروپیا ہے، جھوٹ بول کر بھیس بدلتا ہے،عمران خان جھوٹ بول کر سمجھتا ہے کہ عوام ان کے جھوٹ میں آ جائے گی، آج ان لوگوں کے لئے سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے جو عمران خان کی  بات پر یقین کرتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو دیکھ کر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفرکی، آرمی چیف نے ان کی بات کو نہیں مانا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔ سپریم کورٹ نے بھی عمران کے بیانیے کو مسترد کردیا تھا، 6 ماہ تک اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، ملک کوآگ لگانے اورتقسیم کرنے کی بات کی گئی، ابھی موصوف خارجہ پالیسی پر گفتگو کر رہے تھے، 4 سال فارن پالیسی کا جنازہ نکال کرگئے، ایبسلوٹلی ناٹ ناٹ کہنے والا امریکا سے معافیاں، ترلے منتیں کر رہا ہے، عمران صاحب! اِٹ اِز ناٹ اوور، جواب دینا پڑے گا، حقیقی آزادی مارچ کا شور وہ مچا رہا ہے جس نے گھڑی بیچی۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری گھڑی وقت عمران کی گھڑی نے اس کی اوقات بتائی، آپ متحدہ عرب امارات، برطانیہ کی عدالت کیوں جا رہے ہیں رسدیں دے دیں، توشہ خانہ کا کیس نیب میں بھی چلا گیا ہے، آپ کے ہینڈلر شہزاد اکبر نے عمرفاروق کوگھڑی بیچی، کیش کی صورت میں چارٹر طیارے میں پیسے منی لانڈر کیے، اپنے اوپرالزام لگے تو کہتا ہے دبئی اور برطانیہ کی عدالت جاؤں گا، گزشتہ چار سال آپ نے شہباز شریف، مریم نواز سمیت سب کوجیلوں میں ڈالا۔ کہتے ہیں نیب کا ادارہ ان کے پاس نہیں تھا، آپ کے پاس نیب نہیں نیب کی ویڈیوتھی، آپ نے چالیس،چالیس سال کے حساب لیے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 10 سال سے احتساب کو تالا لگا ہوا ہے، آپ کی ضد، تکبر کے مطابق قانون نہیں چل سکتا، کہتا ہے جن کو نامزد کروں ان کے خلاف ایف آئی آر کٹ جائے، بات مختصر پیسے جمع کرائے بغیر گھڑی کو بیچا گیا، گھڑی کو بیچ کر پیسوں کو ڈکلیئر نہیں کیا، گھڑی کی رسید نقلی بنالی ہے، مریم اورنگزیب اب کس منہ سے کہتے ہیں ان کی حکومت آئے۔

انہوں نے کہا کہ گنے کی کرشنگ صوبائی معاملہ ہے، کرشنگ کی اجازت پر ویزالہی نہیں دے رہے، عمران صاحب ! ہر سوال کا جواب دینا ہو گا، اگر آپ اپنی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتے تو پھر اپنی حکومت توڑ دیں، اس میں وفاق اورشہبازشریف کا کیا قصورہے۔ نوازشریف کی بات کرتے ہو تمہارے بچے کدھر رہتے ہیں؟ ظلم کی بات کر رہے ہوظلم ہوا کیا ہے، ہم توآپ سے حساب مانگ رہے ہیں، فرنس آئل مافیا نے ایل این جی نہیں خریدی اب گیس کا مسئلہ ہونے جارہا ہے، ظلم وہ ہوتا ہیبغیروارنٹ آپ کواورساتھ بہنوں کوجیل میں ڈالا جائے، ظلم ہماری جماعت اورقائدین نے سہا تم ظلم کی بات کرتے ہو، اسحاق ڈارکی صدرمملکت کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، صدرمملکت سے ملاقات کی پریس ریلیزبھی جاری ہوچکی ہے۔،اقتدار  بچانے کے لئے  ایک طرف عمران خان نے بند کمرے میں آرمی چیف کو تاحیات تعیناتی توسیع دینے کی پیشکش کی، جب کہ  کمرے سے باہر میر جعفر، میر صادق، نیوٹرل جانور ہوتا ہے جیسے بیانات دیئے،تحریک عدم اعتماد جب اپوزیشن نے پیش کی تو ان کے اسپیکر نے اسے جمع کی،اس وقت کے اسپیکر نے اس پر بحث کرنے کی مہلت دی اور ووٹنگ کی اجازت دی،جب انہیں یقین ہو گیا کہ تحریک اعتماد کامیاب ہو رہی ہے تو انہوں نے بیرونی سازش کا بیانیہ اپنایا،تحریک عدم اعتماد کو عمران خان نے امریکی سازش کا نام دیا اور پھر اس پر یو ٹرن لیا،عمران خان جھوٹ بول کر بھیس بدل کر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں،جب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی تو انہوں نے کہا کہ وہ ملک بند کر دیں گے،عمران خان نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی،

سائفر پر کھیلنے کا کہا اورعمران خان نے اپنے دور میں خارجہ پالیسی کا جنازہ نکالا، ملکی مفادات کو بیچنے کی بات کی،تحریک عدم اعتماد کااب ہو رہی تھی تو انہوں نے نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب میں آئین شکنی کروائی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا شخص آج امریکہ سے معافیاں مانگنے کی بات کرتا ہے، عمران خان عوام کے سامنے مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں اور پچھلے دروازے سے وارداتیں ڈالتے ہیں، عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں خریدے بغیر فروخت کیں،عمران خان نے توشہ خانہ میں دکان لگائی ہوئی تھی، ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے، عمران خان کی گھڑی نے عمران خان کی اوقات بتائی ہے، آج اڑتیس گھنٹے گذر گئے، ان کی قانونی مشاورت مکمل نہیں ہوئی، عمران خان اتنا خرچ کر کے وکیلوں کی فیسوں پر پیسہ لگانے کی بجائے رسیدیں فراہم کریں،عمران خان نے گھڑی چوری کی، توشہ خانہ میں پیسے جمع نہیں کروائے تھے، انہوں نے عمر فاروق کو گھڑی فروخت کی قوم کو جوابدہ ہیں۔