پی ٹی آئی کارکن مردان سے پیدل زمان پارک پہنچ گیا


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بچوں سمیت پیدل سفر کرکے مردان سے زمان پارک پہنچ گیا۔

پی ٹی آئی کارکن ذاکر خان اپنے 2 بچوں کے ساتھ زمان پارک پہنچا ہے۔عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد زمان پارک کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنمائوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔