نیو یارک(صباح نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی آ گئی۔ ملائیشین پام آئل کی قیمتیں بھی گر گئیں۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ایک ڈالر میں 13سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 1.32 فیصد کمی کے ساتھ 84 ڈالر 46 سینٹ ہو گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت میں ایک ڈالر 02 سینٹ کمی کے بعد91 ڈالر 84 سینٹ ہو گئی۔
ادھر ملائیشین پام آئل کی قیمت میں18.25ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی ٹن قیمت کم ہو کر 859.91 ڈالر ہو گئی۔سونے کی قیمت میں10سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 1763 ڈالر 82سینٹ ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں 23سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس قیمت 21ڈالر 50سینٹ ہو گئی۔
امریکی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا ۔ ڈا جونز انڈیکس میں 39پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس33ہزار553پوائنٹس پر بند ہوا ۔
نیسڈ ک کمپوزٹ انڈیکس میں 175پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس11ہزار183پوائنٹس پر آ گیا ۔ ادھر ایس اینڈپی 500انڈیکس میں بھی33 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 3 ہزار 958 پر بند ہوا ۔