تہران (صباح نیوز)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زردادری سے ٹیلی فون پر گفتگو اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاع رسانی کے مطابق حسین امیر عبد اللہیان نے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو میں حضرت شاہچراغ کے حرم مطہر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے پر قدردانی کی۔ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر سیلاب سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے تہران کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے تہران و اسلام آباد کے روز افزوں تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان بالخصوص وہاں کے تارکین وطن کے مسائل کے سلسلے میں مشترکہ تعاون پر زور دیا۔
اس گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ پاکستان نے بھی تہران و اسلام آباد کے قدیمی، دوستانہ اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ اور عالمی مسائل میں آپسی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اعتراض کرنے کے لئے ہر قسم کے انتہاپسندانہ اقدام کا سہارا لینے کے خلاف ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران و پاکستان کے مابین تعلقات کا آغاز قیام پاکستان کے بعد سے ہی ہو گیا تھا اور اس وقت ایران و پاکستان دو پڑوسی ممالک کے طور پر کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد کے مالک ہیں۔