سندھ کے تمام این ٹی ایس پاس اْمیدواروں کو آفرآرڈرجاری کئے جائیں، محمدحسین محنتی


کراچی ( صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر این ٹی ایس پاس 2013 والوں کے مطالبات تسلیم کرے اور انکو آفر آرڈر جاری کرے، حکومت سندھ IBA میں فیل والوں کو آفر آرڈر جاری کررہی جبکہ این ٹی ایس 2013 والے 60 سے 97 والے انتظار میں ہے۔ایک سندھ تو ایک نظام ہونا چاہئے اس لیے سندھ کے تمام اْمیدواروں کے لیے ایک ہی پالیسی ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی پریس کلب پر محکمہ تعلیم سندھ میں اساتذہ کے لیے آئی بی اے کے ذریعے 33 نمبر حاصل کرنے والے اْمیدواروںکے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس پاس 2013 والوں نے گزشتہ 10 سالوں سے سندھ ہائی کورٹ میں ہزاروں پٹیشن دائر کی گئیں ہیں جن کے فیصلے بھی سندھ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں جاری کرچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرٹ کا قتل اوراقرباپروری کی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی سندھ کا محکمہ تعلیم تباہ ہے ،کرپشن کے سب سے زیادہ مقدمات بھی اسی پرچل رہے ہیں،تعلیم کی بھتری بچوں کے مستقبل کی خاطرمحکمہ کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی میں 33 فیصد نمبر سے پاس ہونے والوںکو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔