راول ڈیم سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے


اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے راول ڈیم بھرنے کے باعث سپل ویز کھول دیئے گئے، پانی کی سطح 1751 فٹ پر پہنچنے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

راول ڈیم اتھارٹی نے انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کے بارے آگاہ کر دیا، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے قریبی آبادی کو آگاہ کرنے کیلئے سائرن بھی بجائے گئے۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت برساتی نالوں میں نہانہ یا تفریح کے لیے جانا منع ہے۔انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اور خود کو نالوں سے دور رکھیں، سپل ویز کھولنے سے کورنگ نالہ میں طغیانی کا خدشہ ہے، رواں برسات میں چوتھی دفعہ سپل ویز کھولے گئے ۔