لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں،سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کمزوریوں کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، خیر ہو گی،عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میںکیا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں، عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشااللہ خیر ہو گی۔