فرٹیلائزر سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قابل عمل لائحہ عمل تیار کیا جائے،مفتاح اسماعیل


اسلام آباد(صباح نیوز)اجلاس میں سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار نادر سالیر قریشی، اینگرو فرٹیلائزر، ایگریٹیک، فاطمہ فرٹیلائزرز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کو فرٹیلائزر مینوفیکچررز کو درپیش متعدد مسائل کے بارے میں بتایا گیا، اجلاس میں جی ایس ٹی ان پٹ اور آوٹ پٹ اور گیس سبسڈی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

اجلاس کے دوران فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے کہا کہ کسانوں کو سبسڈائیزڈ کھاد کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے

وزیر خزانہ نے کسانوں کو سہولت فراہم کرنے میں فرٹیلائزر مینوفیکچررز کے کردار کو سراہا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قابل عمل لائحہ عمل تیار کریں۔

اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کا ایک اور دور منعقد کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔