پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان


کراچی(صباح نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس میں 350پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43210 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

یاد رہے کہ  27مئی بروز جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 43 ہزار 541 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم بعد ازاں دوسرے ٹریڈنگ سیشن میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے کی غرض سے حصص فروخت کا رجحان شروع ہوا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات محدود ہوگئے اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 319 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 861 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔