پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا، مشاورت سے مشکلات حل ہونگی ،حمزہ شہباز


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت معاشی اور دیگرچیلنجز کا سامنا ہے۔ سب نے ملکرمشاورت کے ساتھ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی.

اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ اجتماعی فیصلوں سے معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمیں چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔ سابق غلطیوں کو درست کر کے آگے بڑھنا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ چھ ماہ تک یہی فیصلہ نہ ہوسکا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے کہ نہیں۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا پاکستان کی چوہتر سالہ تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیاگیا جتنا قرضہ گزشتہ حکومت نے چار سالہ دور میں لیا۔