عمران خان عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ایک اور جھوٹ گھڑ کر لے آیا کہ میری جان خطرے میں ہے۔مریم نواز شریف


گجرات(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ  عمران خان  عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ایک اور جھوٹ گھڑ کر لے آیا کہ میری جان خطرے میں ہے۔

گجرات  میں جلسے سے خطاب میںمریم نواز  نے کہا کہ عمران خان جب اقتدار میں تھے تو نہ تو خط، نہ بین الاقوامی سازش تھی اور نہ جان کو خطرہ تھا۔ جب کارکردگی زیرو ہو تو پھر بچوں والے چھوٹے موٹے ڈرامے کرنا پڑتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا عمران خان ویڈیو سامنے لائیں اور پھر نواز شریف کا   ظرف دیکھنا کہ کیسے شہاز شریف سے بھی زیادہ نواز شریف تمھیں سیکیورٹی دیں گے۔ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی موت کی دعا نہیں کرتے، اللہ کرے تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو۔ اللہ کرے تم زندہ رہے اور نواز شریف کی کامبیابیاں دیکھو اور دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوتے رہو۔

انہوں نے شرکائے جلسہ کی تعداد کے حوالے سے کہا کہ گجرات کے جلسے نے تمام جلسوں کاریکارڈ توڑدیا، تاریخی جلسے پرگجرات کے لوگوں کا شکریہ، عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاوں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا  رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تونہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیے  جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعاہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہو۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اول تویہ کہ ویڈیوجھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سا منے لاو، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیوسا منے لائیں ، پھرنوازشریف کا  طرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا،  انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کے کھانے میں کوئی زہرملائے گا تووہ آپ کا کچن یا گھروالا کوئی ہوگا۔