اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، کے پی کے کی عوام نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف فیصلہ سنا دیا، ضمیر بیچنے والے قوم کے سامنے آگئے ہیں۔
بعدازاں وزیر اعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل بیرسٹرخالد جاوید خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور کمیشن بنانے کے حوالے سے غور کیاگیا
وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی ملاقات ہوئی، سیاسی صورتحال کے پیش نظر قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ممکنہ حکومتی قانونی اور آئینی امور پر غور کیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے قائم کمیشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔