کراچی، بجلی کی قیمتوں میں تین روپے ستائیس پیسے فی یونٹ اضافہ


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا، کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔