پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ، فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ وفا کردیا، پنجاب میں صحت کارڈ 100 فیصد فعال ہو گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پنجاب کا ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کر ا سکتا ہے۔