اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ،4دہشت گردگرفتار


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چاردہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزمان سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں سے سیاسی جلسوں میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا گیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق مختلف سکیورٹی تھریٹس آرہے تھے جس کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا۔ حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے شکرپڑیاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار دہشت گرد سیاسی جماعتوں کے اسلام آباد اورراولپنڈی میں مختلف جلسوں اور جلوسوں کو نشانہ بناناچاہتے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے پانچ کلو گرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے گئے۔

گرفتاردہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اوران کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔جبکہ ایک فرار دہشت گرد کی گرفتاری کے لیت مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔