پرویز خٹک ،فواد چوہدری کا ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا جہانگیر خان ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ ہو اہے۔

وفاقی وزراء نے عون چوہدری سے درخواست کی کہ حکومت کی جانب سے ان کے گروپ کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں اس لئے اب انہیں چاہیے کہ وہ حکومت کے فیصلوں کی حمایت کریں۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک اور فواد چوہدری نے عون چوہدری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے گئے اورمائنس عثمان بزدار کا مطالبہ بھی تسلیم کر لیا گیا ، اس لئے اب ترین گروپ حکومتی اقدامات کی سپورٹ کرے اور کھل کر حکومت کے ساتھ کھڑ ا ہو۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جاچکا ہے اور ترین گروپ کو حکومت سازی میں اہم وزارتیں دی جاسکتی ہیں اور ان کے دیگرتحفطات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جارہا ہے، اس لئے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لئے پرویز اٰلٰہی کو نامزد کیا ہے ان کی حمایت کی جائے اوراس کے علاوہ وفا ق اورپنجاب میں حکومتی اقدامات کو مکمل سپورٹ کریں۔