بارہ تا 18 سال کے 50 فیصد طالب علموں کو 1 کورونا ویکسین لگ چکی، اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ 12 تا 18 سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو 1 کورونا ویکسین لگ چکی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ  12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے والے طالب علموں کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔گلگت میں 65فیصد جبکہ پنجاب ویکسین لگانے کی شرح 62فیصد دوسرے نمبرپرہے ۔