فواد چودھری ،عمران اسماعیل کی علیم خان سے ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق سینئر صوبائی وزیرعلیم خان سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگ لیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد فوادچودھری اور عمران اسماعیل، علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

قبل ازیں ترین گروپ کے رہنمائوں نے حالیہ سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین سے مشاو رت کا فیصلہ کیا۔ ترین گروپ کے رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چودھری آئندہ 2روز میں لندن جائیں گے۔ اسحاق خاکوانی اور عون چودھری لندن میں جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کریں گے۔