گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چو ہدری کے مابین میں ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔