قومی سلامتی اجلاس میں لمبے سوال جواب ہوئے ، کھل کر باتیں ہوئیں،شیخ رشید احمد


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں بڑا زبردست ماحول تھا ، ایسا ہوتے رہناچاہیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں  لمبے سوال جواب ہوئے اور کھل کر باتیں ہوئیں،تحریک لبیک  کا معاہدہ پارلیمنٹ میں لانے کا کہا گیا ،اسے ہم نے کل ہی بحال کردیا تھا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیاکہ کیا اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق بھی کوئی فیصلہ ہوا ؟جس پر شیخ رشیداحمد نے جواب دیاکہ تحریک طالبان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔