لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی یونین کونسل وارث کالونی کے زیر انتظام عوامی افطار ڈنر تقریب کا انعقاد منصورہ ڈگری کالج وحدت روڈ پرکیا گیا۔افطار ڈنر تقریب میں امیر العظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور ذکراللہ مجاہدنائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، سید علی ارتضیٰ حسنی امیر جماعت اسلامی ضلع غربی لاہور سمیت سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔ روزہ افطار کے وقت پاکستان کی سلامتی، ترقی، اور استحکام کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔
اس موقع پر امیر العظیم ، ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتیہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف اسلام اور قرآن سے وابستہ ہے۔ بحیثیت قوم یہی کامیابی، عزت اور بقا کا راستہ ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ جس کلمہ طیبہ کی بدولت رمضان المبارک میں ہمیں پاکستان ملا ہے۔ قیام پاکستان کے بعد اگر اس کلمہ طیبہ کے عملی تقاضے پورے ہوجاتے تو آج پاکستان کتنا مضبوط ا و رطاقت ور ہوجاتا ہے۔ مگر آج افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہینااہل حکمرانوں نے پاکستان کے قیام کا مقصد پورا نہیں ہونے دیا۔ عبدالعزیز عابد اور علی ارتضی حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قیام پاکستان کے اصل مقصد اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد کررہی ہے۔ د شمن پاکستان پر دانت جمائے بیٹھے ہیں۔
ان حالات میں ہماری بقا، سلامتی اور تحفظ کا راستہ صرف ایک ہے کہ ہم قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ رمضان المبارک میں پاکستان کا قیام اس بات کا متقاضی ہے کہ اسے نور الٰہی کے نور سے منور کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مینارہ نور بنا دیں۔ قائدین نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر ترقی خوشحالی کے خلاف ہندوستان ہمیشہ سے سازشوں کا مرکز رہا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر کھڑی ہے