کرک ،تودہ گرنے سے 2مزدورجاں بحق ، ایک زخمی

 کرک (صباح نیوز)  کرک میں   نمک کی کان میں تودہ   گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کرک میں سریخوا نمک کان میں تودہ مزدوروں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔زخمی شخص اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جاں بحق مزدورں کی شناخت ہدایت اللہ اور رسول زمان کے نام سے ہوئی ہے۔