اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا ہے ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو راولپنڈی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
دریں اثناء ایک بیان میںآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائدو سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر اور سابق امیدوار اسمبلی ویلی 6 نورالباری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے ۔
جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان ،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء راجہ جہانگیر خان،راجہ فاضل تبسم،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان نے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب نورالباری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔