کراچی (صباح نیوز)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی،تقریب کے دوران ایئرفورس کا دستہ گارڈز کی ذمہ داری سرانجام دے کر قائداعظم کے مزار سے رخصت ہوگیا جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مکمل طور پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
پی ایم اے کیڈٹس کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کو خصوصی سلام بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چوہدری (ہلال امتیار ملٹری)نے مزار قائد پر سلامی دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔