پشاور(صباح نیوز)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی آنے والی ہے، عوام پرامیدر ہیں۔پشاور میں عمر ایوب اور رئوف حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ عمر ایوب کو مذاکراتی کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا، وہ یہاں ضمانت کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے پیچھے لگایا گیا، کام کے لوگوں پر کیسز ڈال دیئے گئے،
ملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی، ملک میں جمہوریت اور آئین کو تباہ کر دیا گیا، ملک کی زمین اور دولت کو لوٹا جا رہا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ غریب کے پاس کچھ نہیں، مافیا سب لے کر جا رہا ہے، ثالثی وہاں ہو گی جہاں مساوات ہو، اصل ثالثی لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔