راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں گیس لیکج دھماکے سے باپ سمیت 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا صبح کے وقت پیپلزکالونی کے ایک مکان میں ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور 4 بچے جھلس گئے ہیں۔ دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 42 سالہ سلطان اور اس کے 4 بیٹے (3سالہ اویس، 7 سالہ وجہیہ، 6 سالہ سدیس اور 6 سالہ لائبہ)بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام زخمیوں کو برن یونٹ ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments