علی امین گنڈاپور نے کے پی میں غیر ملکی میڈیا کو بلاکر گمراہ کن بریفنگ دی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں غیر ملکی میڈیا کو بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی، ان کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں۔پی ٹی آئی ملک کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی ،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے الزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہئیں،ان کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں، احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔۔انہوں نے کہا کہ شرپسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔ بھڑکیں مارنے، دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کا سلسلہ ان کا وتیرہ ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 2014 میں انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا، یہ لوگوں کو تشدد پر اکسا کر دوڑ لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلی کال پرامن نہیں ہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کا اس سے پہلے کون سا احتجاج پرامن تھا؟  پرامن کال ہوتی تو گرنیڈ، شیلز، غلیلیوں کے ساتھ چڑھائی نہ کرتے، ان کی شرپسندی اور ملک دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے۔احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔ آپ نے پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنایا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔شر پسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔ بڑھکیں مارنے، دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کا سلسلہ ان کا وطیرہ ہے۔ 2014 میں انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بشری بی بی اپنے خطاب میں کارکنوں کو ورغلا رہی تھیں، علی امین اور بشری بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہا چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ آپ میں اتنی ہمت نہیں کہ اگلی کال دے سکیں۔ فوٹیج سامنے آگئی کہ کارکنوں نے آپ کی گاڑی پر بھی پتھر مارے، بشری بی بی نے علی امین پر پتھرا وکرایا، بوتلیں پھینکی گئیں۔آپ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طور پر ناکام ہیں، آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں ناکام ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ نے نو مئی کو جو کچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی اور نو مئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ، آپ نے قوم کو بچوں کو اکسایا، باہر سے غیر ملکی عناصر فنڈنگ کرکے فوج کے خلاف مہم چلارہے ہیں، ہم ان کا پورا بندوبست کررہے ہیں ،پیچھے جائیں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کو ڈنڈے پڑواتے ہیں اور خود پیچھے سے بھاگ جاتے ہیں، انہوں نے لوگوں کو 9 مئی اور 26 نومبر کیلئے استعمال کیا، آپ جرم کریں گے پھر کریک ڈاون تو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب باہر جا جاکر لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوگیا، اگر آپ سچے ہوتے تو آپ کی سیاست لاشوں پر نہ ہوتی، آپ سچے ہوتے توآپ کا ہر رہنما 12 لاشوں سے شروع ہوکر 1200 پر نہ جاتا، اب سپریم کورٹ کا آرڈر آیا ہے تو 9 مئی کے ٹرائل مکمل ہوں گے، دنیا میں ایک مثال قائم ہوگی کہ اپنی فوج کے خلاف بغاوت نہیں ہوسکتی۔عطا تارڑ نے کہا کہ ان کو تکلیف ہے ملک میں ایک سپہ سالار موجود ہے، سپہ سالار جنرل عاصم منیر ملک کیلئے نیک نیتی رکھتے ہیں، آرمی چیف چاہتے ہیں ملک ترقی کرے، پی ٹی آئی ملک کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی، ان کو باہر سے پیسہ آتا ہے اس لیے بغاوت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتی ہے،فوجی تنصیبات پرحملہ ہوگا توفوج پیرو ی کریگی، انہوں نے ادارے کی پراڈکٹس کی مہم چلائی ہے،اگر ادارے کی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنا تھا تو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کرتے، ادارے کی سے بڑی پراڈکٹ تو عمران خان خود تھے،عطا تارڑ نے کہا کہ شہید رینجرز اور پولیس والوں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں، 26 نومبر کو انتشار اور لاشوں کی سیاست کی گئی۔