پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق،طلباء مشعل ہوگئے، انڈر پاس اور کینال روڈ مکمل بند کردیا

لاہور (صباح نیوز)پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق ہونے کے بعد طلباء مشتعل ہوگئے ۔انڈرپاس اور کینال روڈ مکمل طور پر بند کردیا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عمار نامی طالبعلم پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا ۔

فائرنگ کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے اور طلبا نے کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے انڈرپاس کیمپس اورمین کینال روڈ کو مکمل بند کردیا۔ طلبا ء تنظیم نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم رانا عمار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا جس مذمت کرتے ہیں۔ جامعہ پنجاب میں دن دیہاڑے عام طلبا پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہے۔

طلباء تنظیم نے انڈرپاس کیمپس اور مین کینال روڈ کو مکمل بند کردیا ہے جس ٹریفک کی روانی متاثراورلوگوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ طلبا نے پی ایم جی چوک اور بھیکوال چوک کو بھی بند کرکے آمد و رفت سے روک دیا۔طلباء کے احتجاج کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی او لاہورنے ڈویژنل ایس پی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کیلئے ڈائیورشن لگا دی اوراحتجاج ختم ہونے تک مین کینال روڈ استعمال نہ کرنے کی ہدایت ہے۔شہری رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔