شہباز شریف یا ن لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں: مریم اورنگزیب

لاہور (صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف یا ن لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں، ن لیگ کا دور جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہو جاتی ہے اور روزگار بڑھ جاتا ہے۔ملکی معیشت استحکام کی طرف جا رہی ہے ، حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کررہا ہے،

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے تو فارن پالیسی ٹھیک ہو جاتی ہے، عام لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہو جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 9 ماہ میں معاشی اشارے بہترین جا رہے ہیں، جس پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ساڑھے چھ سال بعد افراط زرکم ہوکر 4.9پر آگیا ہے۔ افراط زر نیچے آتا ہے تو معشیت میں بہتری آتی ہے،

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب تو انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے اور روزگار مل رہا ہے، زراعت، آئی ٹی یوتھ پروگرام، خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبے میں عوام مرکز ہے، کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو اسکالر شپ دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں کمی آتی ہے تو ٹیمیں کرایہ کم کرواتی ہیں، اسموگ پر 9 ماہ میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے ہم بھٹوں کو سیل کرتے تھے، اسموگ ختم ہوتے ہی وہ بھٹے پھر یہ کام شروع کر دیتے تھے، ایک ہزار بھٹے، انڈسٹری میں 219 یونٹ گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قصور کا بھٹہ میں نے خود جا کر گروایا کیونکہ وہ بااثر گروپ کا تھا،

سینئر وزیرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 365 پلانٹ سیل کیے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ میں 41386گاڑیوں چالان ، پنجاب میں پہلی بار چوالیس ہزار 859سے زائد گاڑیوں کو بند کیاگیا۔  ہینڈ ہولڈنگ میں لوگوں کو اسمال میڈیم کو ایک بلین لوگوں کو قرض دئیے۔ زراعت میں ایک ہزار سپر سیڈر پنجاب کی تاریخ میں کسان کو دے دئیے۔ پانچ ہزار سپر سیڈرز اگلی فصل سے پہلے فراہم کریں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگلے سال اسموگ سے پہلے اسکول ، ری ٹیل ، انڈسٹری ،ہوٹلز کا شیڈول تیار کیاجائے گا۔ اسموگ لمبا کام ہے اس پر دن رات و سالوں لگیں گے۔ بارش کی پیش گوئی کی گئی تو پھر فوگ آ جائے گی۔ گندم بوائی کے بعد خطرناک فوگ آئے گی۔ بغیر سوچے سمجھے مجھے گالیاں دینے سے پرہیز کریں۔ مجھے برا بھلا کہنے سے اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔ پندرہ دسمبر کے بعد فوگ آئے گی تو اپنی ذمہ داری میں کوئی کمی نہیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوروفائیو تو کیا یوروٹو کو چیک کرنے کی مشین نہیں ہے۔ لاہور کا232 اے کیو آئی رہا ہے اور90 تک بھی رہا۔ اسکول کی جانب سے بچوں کو بسیں فراہم کرنے کے معاملے پر ٹریفک پولیس عمارہ اطہر کی اسکول ایڈمنسٹریشن سے میٹنگ ہو رہی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ بسوں کے معاملہ پر فیصلہ دیا اور ہم نے اپر کلاس روٹس بلکہ مڈل کلاس اسکولوں سے بھی سالانہ پلان بنائے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پولیس نے دن رات سڑکوں پر محنت کی اگر ہم نے کمپنی کھولنی ہوتی تو ٹینڈرز سے نہ ہوتی۔ اگر کوئی کمپنی غیر آئینی طریقہ سے سرٹیفکیشن دے گی تو اس کو بند کر دیں گے۔ گھریلو انڈسٹری کو انڈسٹریل زون میں منتقل کریں گے۔

انٹر نیٹ سے بہت بڑی انڈسٹری جڑی ہے جس پر وفاقی حکومت کام کررہی ہے۔ بحیثیت قوم کام پر جلدی جانے کی عادت ڈالنی پڑے گی ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگئی ہے۔ ملک کی معیشت استحکام کی طرف جارہی ہے۔ مہنگائی میں کمی کا اثر شرح سود پربھی پڑے گا۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ مہنگائی میں کمی کا اثر عام آدمی تک پہنچے۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کررہا ہے۔