آئی ٹی کے میدان میں تربیت یافتہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،حمیرا طارق

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل حمیرا طارق نے نشتر پارک میں منعقدہ الخدمت بنو قابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0میں شر کت  کے موقع پر نوجوانوں کی محنت اور شوق کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے میدان میں تربیت یافتہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔نوجوان آگے بڑھیں گے اور ترقی کریں گے تو ملک بھی ترقی کرے گا ، جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کا بیڑہ اُٹھایا ہے ،کراچی کے بعد اب ملک بھر میں بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، انہوں نے نشتر پارک میں منعقدہ ٹیسٹ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور ٹیسٹ میں شریک طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی، یہ ٹیسٹ جماعت اسلامی کی جانب سے نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات کا حصہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید ، عطیہ نثار، مرکزی نگراں آئی ٹی اسماء رشید ،جاوداں فہیم پریذیڈنٹ جے آئی ویمن کراچی و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھی ، تقریب میںمرکزی ذمہ داران کو شیلڈ پیش کی گئیں۔#