کراچی (صباح نیوز)گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے چھ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت اسکول یونیفارم اور شوز تقسیم کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں تقریب کل(بدھ کو) دوپہر بارہ بجے نشتر بستی کمپاؤنڈ یوسی 1 میں ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد ہوں گے ۔
Load/Hide Comments