اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے خیبرپختونخوامیں تحریک چلانے کا اعلان


پشاور(صباح نیوز)ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی کی کال پراسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے صوبہ بھرمیں تحریک چلانے کا اعلان کردیا.21نومبرکو خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا،صوبہ بھر کے تمام پبلک سیکٹرزکی یونیورسٹیز کے اندر احتجاج ہوگا.ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے پر فوری طور پر عمل درآمد کیاجائے،

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان نے سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے اوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے اعلان کے بعد طلبہ یونین کے انتخابات کے لیے ملک گیر سمیت خیبرپختونخوا میں تحریک کا اعلان کردیا

اس مہم کے دوران صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں تشہیری پوسٹرز  آویزاں کیے جائیں گے جبکہ یونین کی آگاہی اور اہمیت کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی.صوبہ کے بڑے جامعات پشاور،ملاکنڈ،ہزارہ،اسلامیہ کالج ،ایبٹ آباد،عبدالولی خان،کوہاٹ،گومل سمیت صوبہ  بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے  جبکہ مہم  کے آخر میں 27نومبر کو چکدرہ انٹرچینج سوات موٹروے پر حقوق طلبہ جرگہ منعقد کیاجائیگا۔