غزہ ،بیروت(صباح نیوز) غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں100 سے زیادہ افراد شہید ہوگئے ہیں اسرائیلی ، فضائی حملوں میں 60 فلسطینی، 40 لبنانی شہید ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل حملوں میں مزید 40 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا، حملے میں 23 فلسطینی شہید ہوئے۔ الشطی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں خواتین اور بچے بھی شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
ادھر غزہ میں ایک دکان اور خان یونس میں ایک گھر پر حملے میں نو افراد شہید ہوئے، جبکہ جبالیہ کیمپ پر ڈرون حملے میں فلسطینی صحافی صالح الشریف شہید ہوگئے۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 800 ہوگئی، ایک لاکھ 3 ہزار 601 زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بھی اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 60 لبنانی شہری شہید اور 130 زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنان کے گاں لخرائبہ پر بمباری سے تین بچوں سمیت چھ لبنانی شہری شہید ہوگئے۔ بعلیبک کے علاقے پر حملے میں سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ جنوبی علاقے نباتیح گورنری میں ڈرون حملے میں مزید دو طبی کارکن شہید ہوگئے۔وہیں اسرائیل فوج نے چما میں کئی گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا، جھڑپوں میں کئی صہیونی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔