راولپنڈی(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثرانداز میں نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،
یہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔