واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر کے انتخاب کیلئے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،اب تک آنیوالے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 230اور کملا ہیرس نے 205الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ، سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پینسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے230اور کملا ہیرس نے 205الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے ۔اب تک کے نتائج کے مطابق ۔ سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں حاصل کرلیں ۔ری پبلکن امیدوار نے فلوریڈا،
کنیکٹکی، انڈیانا،مغربی ورجینیا،میسوری، اوکلوہاما،ٹینیسی اور الاباما میں میدان مارلیا، ورمونٹ، ڈیلیاویئر، میسی سیپی میں ڈیموکریٹ امیدوار فاتح قرار پائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس سے 40، فلوریڈا میں 30، اوہایو 17،انڈیانا اور ٹینیسی میں 11، 11، جنوبی کیرولائنا اور الاباما میں 9،9، کینٹکی اور لوزیانا 8، 8،اوکلوہاما7 ، میسیسپی اور آرکنساس6،6،نبراسکا5، مغربی ورجینیا 4، جنوبی ڈکوٹا، شمالی ڈکوٹا اور ویومنگ میں 3،3 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ۔ کملاہیرس نے ورمونٹ، الینوئے، نیوجرسی، میری لینڈ، ڈیلویئر، کنیکٹیکٹ، میسا چیوسٹس اور ورمونٹ میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے الینوئے میں 19، نیوجرسی میں 14، میری لینڈ میں 10، ڈیلویئر میں 3، کنیکٹیکٹ میں 7، میسا چیوسٹس میں 11 اور ورمونٹ میں 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے
امریکہ میں پولنگ مکمل ہونے کے اوقات بھی مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں، 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا اختتام الگ الگ وقت پر ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔