غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملے ، مزید 30فلسطینی شہید

 غزہ(صباح نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج  کے تازہ حملوں میں مزید 30فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کیے ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا ان حملوں میں 30فلسطینی شہید ہوگئے ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے دہشت گردی کا سلسلہ 396 روزمیں جاری ہے۔ اس دہشت گردی کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔خان یونس کے مشرق میں عبسان الکبیرہ میں منگل کو اسرائیلی ڈرون کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک نامعلوم شہید ہوگیا جس کی لاش آج صبح رفح پراجیکٹ سے غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچائی گئی۔ادھر غزہ کی پٹی میں الشرفہ خاندان کیایک مکان پر اسرائیلی بمباری میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ مہاجر کیمپ کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں صبح سویرے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت  لاہیہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں بے گھر افراد کی رہائش تھی۔ قابض فوج کی جانب سے دیر البلح میں بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شہری شہید ہوگئے۔ شہدا میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے زویدہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔خان یونس کے مشرق میں معن کے علاقے میں بے گھر افراد کی ایک ٹینٹ ہاسنگ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک شہری اور اس کی دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔الزیتون کے محلے میں الزیتون شہدا کلینک کے آس پاس کے علاقے میں قابض گاڑیوں کی طرف سے بھاری گولہ باری کے ساتھ توپ خانے کی گولہ باری دیکھنے میں آئی۔