دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے، میں نے خود فیلڈ میں جا کر بھٹے گرائے،مریم اورنگزیب


لاہور(صباح نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے میں نے خود فیلڈ میں جا کر بھٹے گرائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مارچ سے ہی سموگ سے متعلق اقدامات شروع کئے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام سیکٹرز کو  سموگ کی روک تھام سے متعلق روڈ میپ دیا گیا، اس سے پہلے حکومتی سطح پر سموگ سے متعلق اتنا کام ہی نہیں ہوا تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سموگ کی روک تھام طویل عمل ہے، وزیراعلیٰ کا ویژن ہے کہ لاہور میں تمام گاڑیاں الیکٹرک میں تبدیل کریں۔مریم اورنگزیب نے  کہا کہ لاہور میں 200 سے 250 الیکٹرک بسیں چاہئیں۔