اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے اٹلی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، مائیگریشن اور موبائیلٹی، تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور بھی زیر بحث آئے۔