اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کے خلاف درخواست منظور کرلی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آئوٹ آف سلیبس تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا۔ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے پی ایم ڈی سی کے وکیل سے کہا تھا کہ جہاں طاقت ور لوگ ہیں وہاں آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، آج ہی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کریں، کیا 8 ہزار روپے فی امیدوار لیے گئے؟ یہ غریب کے لیے زیادہ ہے، بظاہر یہ امتحان کمپرومائزڈ ہوا ہے۔