پنجگور،مسلح افراد کی فائرنگ،5افراد جاں بحق ،ایک زخمی


پنجگور (صباح نیوز) پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ا یک زخمی ہو گیا ۔ ضلعی کے مطابق جاں بحق افراد لاشیں ٹیچنگ ہسپتا ل پنجگور منتقل کر دی گئیں ۔

واقعہ  کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے  لئے  سرچ آپریشن جاری ہے، واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کے کیمپ میں  سکیورٹی پرمامور تھے جبکہ مسلح افراد نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذر آتش کردیا۔