تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ کا غزہ فلسطین کی صورتحال پراظہار تشویش

اسلام آباد (صباح نیوز)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے غزہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ غزہ کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو اپنی سرزمین اور مقدسات کے دفاع میں پیش پیش ہیں۔ اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور امت کی غفلت کا دکھ بھرے لہجے میں ذکر کیا، جو امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داریوں سے چشم پوشی کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شجاع الدین شیخ نے مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ قدس کی حفاظت اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، کیونکہ یہ صرف فلسطین کا نہیں، پوری امت کا مسئلہ ہے، اور قدس کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے۔